• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹانے صوبوں کوجاری تھریٹ الرٹس پر اٹھائے جانیوالے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی

لاہور (امداد حسین بھٹی سے) نیشنل کائونٹر ٹیرازم اتھارٹی (نیکٹا)نے تمام صوبوں کوجاری ہونے والے تھرٹ الرٹس پر اٹھائے جانے والے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی اس حوالے سے تمام صوبوں کو  مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کا نمبر تھری/چھتیس/دو ہزار پندرہ آپریشنز/ ایٹ ون فور ون ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حساس اور خفیہ اداروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی حکومت کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ملک کے کس حصے میں دہشت گردی یا کوئی دیگر ناخوشگوار واقعہ کا امکان ہے جس کے بعد  نیکٹا تمام صوبوں کو تھرٹ الرٹس جاری کرتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیکٹا کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں تھرٹ الرٹس جاری ہوتے ہیں اور بعض اوقات صوبائی حکومتیں انہیں معمول کی کارروائی سمجھتے ہوئے اسے سردخانے میں ڈال دیتی  ہیں جس کی وجہ سے بعدازاں جب کوئی ناخوشگوار واقع پیش آتا ہے تو نیکٹا موقف پیش کرتا ہے کہ اس نے پہلے سے آگاہ کر دیا تھا، صوبائی حکومتیں اس معاملے کی ذمہ داری اپنے اوپر نہیں لیتی تھیں جس پر نیکٹا نے مراسلہ میں لکھا ہے کہ نیکٹا نے2013ء سے لے کر اب تک جس جس صوبے کو جتنے بھی تھرٹ الرٹس جاری ہوئے ان کی تفصیلات اور ان کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جو بھی اقدامات کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات سے نیکٹا کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔ نیکٹا
تازہ ترین