• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے جدیدبلوں کا30ارب کامنصوبہ ،سم کے ذریعے چلیں گے

لاہور ( تجمل گرمانی ) لیسکو نے بجلی کی سپلائی اور بلوں کی وصولی کاالیکٹرانک نظام رائج کرنے کے لئے لاہور میں 18لاکھ جدید میٹرنصب کر نے کا شیڈول منظوری کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کو روانہ کر دیا ہے ۔ یہ منصوبہ 2017سے 2021کے درمیان چا ر برسوںمیںمکمل ہو گا ۔ ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر ( اے ایم آئی) پراجیکٹ کے تحت تمام پرانے میٹر تبدیل ہونگے اور ان کی جگہ جدید قسم کے 1252186سنگل فیز، 501434تھری فیز میٹر ، فیڈروں پر 34952میٹر اور ہائی اینڈ کسٹمرز کے 46160میٹرنصب ہو نگے ۔ اے ایم آئی ٹیکنالوجی کے ذریعےموبائل فون کی طرح بجلی کے میٹر بھی ایک سم کے ذریعے چلیںگے۔ اس منصوبہ پر 30ارب روپے اخراجات ہو گے جو ایشیائی ترقیاتی بنک مہیا کر ے گااور لاہور کے علاوہ اسلام آباد میں بھی منصوبہ منظور ہو چکا ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کو بھیجے گئے شیڈول کے مطابق رواں سال فنڈز کی دستیابی اور میٹروں کی خریداری کے لئے ٹینڈر اور ڈیلیوری کا کام مکمل ہو گا جس کے لئے بین الاقوامی میٹر ساز کمپنی کی خدمات لی جائیں گی ۔
تازہ ترین