• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کیلئے سٹنٹ ڈلوانامسئلہ بن گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)میو ہسپتال لاہور میں مہنگے غیر رجسٹرڈ اور جعلی سٹنٹ فروخت کرنے اور مریضوںمیں استعمال کرنے کے انکشاف کے بعد دل کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں،مختلف ہسپتالوں کے متعلقہ ڈاکٹروں نے مریضوں کو سٹنٹ ڈالے بغیر ہی ڈسچارج کرنا شروع کردیا۔ایف آئی اے کی تحقیقات میں 5700کا سٹنٹ ایک سے ڈیڑھ لاکھ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہواہے۔ جس کے بعد عارضہ قلب میں مبتلاء مریض نئی مشکل میں پھنس گئے، ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مریضوں کو سٹنٹ نہ ہونے کی بنا پر ڈسچارج کرنا شروع کر دیا، مریضوں کے لواحقین کے مطابق ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب حکومت سٹنٹ دے گئی تو ڈال دیئے جائیں گے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے کسٹم حکام سے سٹنٹ ایکسپورٹ کرنے کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 5700والا سٹنٹ لاکھوں روپے میں فروخت کیا گیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرون ملک سے منگوائے جانے والے سٹنٹ کا ریکارڈ کسٹم سے طلب کر لیا ہے ۔
تازہ ترین