• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سٹاف یارڈ ایسوسی ایشن کا 26جنوری کواحتجاجی ریلی نکالنے کافیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے سٹاف یارڈ ایسوسی ایشن نے 26 جنوری کو ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ریلی لاہور ریلوے سٹیشن سے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور تک نکالی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان ریلوے سٹاف یارڈ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شجاعت حسین نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد منیر احمد چٹھہ اور مرکزی چیف آرگنائزر محمد صابر تنول، فنانس سیکرٹری میاں محمد عرفان، آرگنائزر لاہور ڈویژن عتیق الرحمان نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کا ٹریفک یارڈ سٹاف سے رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے ہماری مفاہمتی پالیسی کو ہماری کمزوری سمجھ کر ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز کا اجراء کیا جارہا ہے جبکہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں کیا جارہا۔
تازہ ترین