• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے /بی ایس سی پارٹ ون کیلئے رجسٹریشن کاآغاز

لاہور(خبر نگار) ایسے امیدواران جنہوں نے ایف اے /ایف ایس سی یا مساوی امتحان سپلیمنٹری (فیل شدہ ایک یا دو مضامین) 2016میں پاس کیا ہے ان کی سہولت کیلئے پرائیویٹ بی اے /بی ایس سی پارٹ ون سالانہ2017کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم 16 جنوری تا 06 فروری تک فیس مبلغ3075/- روپے کے ساتھ رجسٹریشن برانچ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ایف اے /ایف ایس سی یا مساوی سپلیمنٹری امتحان2016میں کلی طور پر پاس کرنے والے امیدواران بی اے /بی ایس سی پارٹI-سالانہ امتحان 2017میں رجسٹریشن کروانے کے اہل نہیں۔ رجسٹریشن فارم صرف آن لائن ہی جمع ہوں گے۔ویب سائٹس پر دی گئی ہدایات کے مطابق اپنا آن لائن فارم مکمل کر کے اس کا پرنٹ رجسٹریشن برانچ نئی بلڈنگ ایڈمن بلاک پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور میں بروقت جمع کروائیں۔
تازہ ترین