• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اہم شخصیات کی پرویز بشیر کے گھر آمد، والد کے انتقال پر تعزیت کی

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ روز روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے سینئر صحافی پرویز بشیرکی رہائش گاہ اسلام پورہ گئےاور ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید،ایم پی اے ماجد ظہور،سابق ڈسٹرکٹ ناظم لاہورمیاں عامر محمود، محسن نقوی اور خوشنود علی خان بھی تعزیت کے لئے پرویز بشیر کے گھر گئےاور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ جب کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے فون کر کے پرویز بشیر سےاظہار تعزیت کی۔
تازہ ترین