• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کشمیرمیں مظالم کی انتہاکردی، خالدمحمود

فیصل آباد (خبر نگارخصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ترجما ن خالدمحمود اعظم آبادی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے۔روزانہ سینکڑوں افراد بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہورہے ہیں۔بھارت تقسیم ہند کے فارمولے کو سبوتاژ کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
تازہ ترین