• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجم و ہشتم امتحانات2فروری کو شروع ہونگے،شفاف انعقادکیلئے ہدایت نامہ جاری

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی )پنجاب بھر میں پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات دو فروری سے شروع ہوں گے جن کے شفاف انعقاد کیلئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سپروائزری اور مارکنگ سٹاف کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبائی سطح پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری پنجم و ہشتم امتحانات کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ ضلعی سطح پر چیف ایگزیکٹو آفیسر امتحانات کے انعقاد سے پیپروں کی چیکنگ اور رزلٹ کی تیاری تک تمام مراحل کا ذمہ دار ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجم و ہشتم کے پیپروں کی سیکریسی برقرار رکھنے کا بھی پابند ہوگا۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ضلع سطح پر کنٹرولر امتحانات ہوں گے۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کو تمام امتحانی مراکز میں نگران عملہ کی تعیناتی اور غیر حاضر عملہ کا متبادل سٹاف بھی فراہم کرنا ہوگا۔ طلبہ کیلئے کمروں، فرنیچر اور صاف پانی کی فراہمی ریذیڈنٹ انسپکٹر کی ذمہ داری ہوگی۔
تازہ ترین