• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیل ہونیوالے ڈسٹرکٹ سیشن جج عابدقریشی کے اعزازمیں تقریب

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) انتظامیہ کی طرف سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب چناب کلب میں منعقد ہوئی۔ کمشنر مومن آغا اور ڈپٹی کمشنر سلمان غنی و دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ کمشنر اورڈپٹی کمشنرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عابد حسین قریشی بھر پور پیشہ وارانہ مہارتوں کے حامل جج ہیں جنہوں نے ہمیشہ شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تعیناتی کے دوران علم ‘ تجربہ اور مہارت کی بنا پر قانون و انصاف کی بالادستی کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ سیشن جج عابد حسین قریشی نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین