• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب عوام کے حقوق کی آوازبلندکرتے رہینگے،امجدوڑائچ

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی )چیئرمین نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد وڑائچ نے کہا کہ نیشنل مسلم لیگ کسانوں ‘ مزدوروں اور غریب عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ ملکی دولت لوٹنے والوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا ہے۔ گڈ گورننس کے دعوے کرنے والے خواب غفلت اور میگاکرپشن کے مزے لے رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور لاتعداد بحرانوں کی وجہ سے مہنگائی ‘بے روزگار ی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین