• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کے میڈیسن سٹورزمیں ادویات ضائع ہونیکاانکشاف

فیصل آبا د(خصوصی رپورٹر)ہسپتالوں اورڈسپنسریوں کے سربراہوں کی لاپرواہی سے میڈیسن سٹورز میں ادویات ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت، بی ایچ یوز اور ڈسپنسریوں میں ادویات کوحفاظتی تدابیرکے بغیرہی فرش پر گرانے سے ادویات ضائع ہوئی ہیں جبکہ اجرااور وصولی کے حوالے سےریکارڈ رجسٹر بھی مکمل نہیں کیاجارہا جس سے قیمتی ادویات مریضوں کو ملنے کی بجائے ضائع ہو رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نےتمام ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے سربراہوں کو معاملات بہتربنانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین