• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل فیصل آبادکے 160کاشتکاروں میں زرعی آلات تقسیم

فیصل آباد( خبر نگارخصوصی ) تحصیل فیصل آباد کے160 کاشتکاروں میں مشینری کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ نے کاشتکاروں میں زرعی آلات کے سیٹ اورالاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایگریکلچر چوہدری عبدالحمید،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شبیر افضل وڑائچ ودیگربھی موجودتھے۔اس وموقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم این اے ڈاکٹرنثارجٹ اورڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 100 ارب روپےکے پیکیج سے صوبہ بھر کےکسانوں کو سوا دوسو ارب کا فائدہ ہوگا جس میں کنگی سے پاک بیج کی فراہمی سے لیکر خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام،ٹیوب ویلز پر بجلی کے نرخوں میں واضح کمی،سوائل سمپلنگ،ای کریڈٹ،بلاسود قرضہ جات ودیگر فوائد بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین