• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن پاکستان کاراستہ روکنے والے بےنقاب ہوگئے،نجیب نواز

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی ) مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے سٹی صدر نجیب نواز خان نے کہا کہ روشن پاکستان کا راستہ روکنے والے بے نقاب ہو گئے۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہش مند ملکی اور قومی مفادات سے کھیل رہے ہیں۔ پاناما لیکس کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں بھی بہت جلد انجام کو پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اندھیروں کے خاتمے، کرپشن سے نجات، غربت کو مکمل طور پر ملک سے نکال باہر کرنے کے لئے سنجیدگی سے شب و روز کوشاں ہیں۔
تازہ ترین