• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری عمارتوں پر نصب سولرسسٹم کی پیداواری رپورٹ طلب

سرگودھا (نامہ نگار)پراجیکٹ ڈائریکٹر انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طر ف سے سرگودھا کی اہم سرکاری عمارتوں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے سولر پاور سسٹم مختصر وقت میں ہی غیر فعال ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر سولر انرجی سسٹم کی دیکھ بھال کیلئے اقدامات اٹھانے کے علاوہ ان کے ذریعے بجلی کی ماہانہ پیدواری رپورٹ ارسال کی جائے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کی پچاس اہم ترین سرکاری عمارتوں پر گزشتہ سال سولرپاور سسٹم نصب کئے تھے جن کی دیکھ بھال ٹھیکیدار کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ تھی۔
تازہ ترین