• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سے محروم لوگ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں‘منظورالہٰی

سرگودھا(نمائندہ جنگ) گورنمنٹ سیکنڈری سکول، مینجمنٹ کمیٹی کے نائب صدر شیخ منظور الہٰی نےخصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابینا بچے صلاحیتوں کے اعتبار سے ہم سے کم تر نہیں۔ بصارت سے محروم لوگ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ تعلیم سب کا بنیادی حق ہے اس لیے نابینا بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا فرضِ عین ہے۔ حکومتِ پنجاب نابینا افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، وسیم اکرام پراچہ، پرنسپل اشفاق احمد طارق، ریاض احمد بھٹی، محمد شبیر، عثمان محمود، میڈم شگفتہ کوثر، اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء محمد عمر فاروق، احمد رضا، محمد رمضان اور محمد زوہیب کو سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تازہ ترین