• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے کرپشن کے عالمی ریکارڈقائم کردیے‘انعام پراچہ

سرگودھا(نمائندہ جنگ)مرکزی رہنماپی ٹی آئی وسابق ایم این اے انعام الحق پراچہ اور ضلعی رہنماحسن انعام پراچہ نے کہاہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے بعدوزیراعظم کے پاس ا ب منصب پررہنے کا کوئی آئینی، قانونی اوراخلاقی جوازباقی نہیں رہا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے بعدساری حقیقت عیاں ہوگئی ہیں اس لیے وزیر اعظم ا ب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہو ئے مستعفی ہوجائیں کیونکہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث شخص وزارت عظمی پرفائزرہنے کاحق نہیں رکھتا۔ بے رحم احتساب ہی اس وقت پاکستان کے عوام کامطالبہ ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان میں کرپشن کی تاریخ کے عالمی ریکارڈقائم کیے ہیں۔ پانامہ لیکس نے پاکستان کے اندرون وبیرون ملک وقارکوبر ی طرح مجروح کیا ہے۔ پی ٹی آئی کسی صورت بھی پانامہ برانڈحکمران ٹولہ کو برداشت نہیں کرے گی اورانہیں ہرصورت منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
تازہ ترین