• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامہ لیکس 20کروڑ عوا م کے مستقبل کامقدمہ ہے‘ نویدوڑائچ

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی نائب صدرپاکستان تحریک انصاف چوہدری نویداسلم وڑائچ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تحریک انصاف نہیں بلکہ 20کروڑعوا م کے مستقبل کامقدمہ ہے۔ نان سٹاپ کرپشن کرنیوا لالیگی شیراب بر ی طرح پھنس چکاہے جس کیلئے نکلنے کاکوئی راستہ نہیں بچا۔ ملک سے کرپشن کاخاتمہ عمران خان اورپی ٹی آئی کامشن ہے۔ پاکستان جب کرپٹ حکمرانوں کااحتساب ہوگاتوملک سے کرپشن، منی لانڈرنگ اور چھانگامانگا کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ ضمیر فروشی، لوٹ کھسوٹ اوراقرباپروری کی سیاست کا علمبردارن لیگی ٹولہ ا ب اس حقیقت کوتسلیم کرلے کہ ان کی رخصتی قریب آچکی ہے۔ 2017ءالیکشن کاسال ہے جس میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
تازہ ترین