• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جان بوجھ کر سی پیک کو متنازع بنا رہی ہے ‘ممتاز کاہلوں

سرگودھا (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر ممتاز اختر کاہلوں نے کہاہےکہ حکومت جان بوجھ کر سی پیک منصوبے کو متنازع بنانے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی تاکہ اس کی آڑ میں پانامہ لیکس سے توجہ ہٹائی جاسکے مگر پانامہ لیکس کا مسئلہ حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ وزرااپنے اداروں پر توجہ دینے کی بجائے پانامہ لیکس میں حکمرانوں کی لوٹ مار کو تحفظ دینے میں مصروف ہے جتنی توجہ وزرا پانامہ لیکس پر دے رہے ہیں اس سے آدھی توجہ اپنے محکموں پر دیں تو محکموں کی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے۔جلد تحریک انصاف سرگودھا میں ایک بڑا جلسہ عام کریگی۔
تازہ ترین