• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق افرادکیلئے صحت کارڈ کا اجرا انقلابی منصوبہ ہے‘محمد علی ٹوانہ

سرگودھا(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد علی ٹوانہ نے وجھ میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی صحت کارڈ انقلابی منصوبہ ہے جس سے غریب افراد مفت علاج کرا سکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف غریبوں کے لیے درد دل رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عام آدمی کے حالات زندگی بدل رہے ہیں۔ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ ملک سے غربت اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں۔ پاکستان تعمیروترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔اس موقع پر تحصیل کوآرڈی نیٹر مہر محمد عثمان، ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر طارق محمود قاسمی، چوہدری بشیر احمد سندھی اور مہر عبدالستار بھی موجود تھے۔
تازہ ترین