• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کی مقبولیت نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ‘تسنیم قریشی

سرگودھا(نمائندہ جنگ)مرکزی رہنماپاکستان پیپلزپا رٹی وسابق وز یر مملکت تسنیم احمدقریشی نے راناجمشیدخان، ملک نصراللہ ناصر،سردارمظفرخان بلوچ اورسردارسجادخان بلوچ پر مشتمل پارٹی وفدسے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان پیپلزپار ٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں مقبولیت کے نئے ریکارڈقائم کررہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے پانامہ برانڈحکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں۔ عوام کی قوت سے آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔ پانامہ برانڈحکمران ٹولہ آئند ہ عام انتخابات سے پہلے ملک سے فرارہوجائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار پانی کابلبلہ تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ خودبخودختم ہورہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام میں گہری جڑیں ہیں۔ پسے ہو ئے عوام، مظلوم طبقات، غریبوں، مزدوروں او رکسانوں کی جماعت ہی پاکستان کو مسائل اوربحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر راناحاکم خان اورمہرامان اللہ گگھ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین