• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت قانون میں ترمیم ہوئی تو بھر پور تحریک چلائیں گے:ابوالخیر محمد زبیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کا اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں ہواجس میں علامہ سید عقیل انجم قادری،میاں منیر احمد جامی،صاحبزادہ افتخار عباسی،مفتی عبدالنبی لانگاہ،سیدمومن شاہ جیلانی،قاری نیاز احمد نقشبندی،مولانا اسلم لانگاہ ،مولانا علی شیر جتوئی،حافظ احمد بخش بھٹو،اسد ذاکرقادری،شکیل قاسمی،پیر غلام رسو ل قریشی،میرحسن اسفندر خان خان ،حافظ غلام رسول چنہ ،حافظ ناظم علی آرائیں،اویس رضا قادری،حافظ شاہنوازنقشبندی نے شرکت کی اجلاس میں 295/سی میں ترمیم کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے ،زرداری اور بلاول کے مدمقابل امیدواروں کا فیصلہ ،افتخار عباسی اور مفتی عبدالنبی لانگاہ الیکشن لڑیں گے ،پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے قوم سالوں کا حساب مانگ رہی ہے سندھ کے حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں قانون ناموس رسالت میں ترمیم کو شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ملک کی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے پاکستان کے غیور عوام توہین رسالت قانون  میں کسی بھی ترمیم کو برداشت نہیں کریں گے ،  انہوں نے کہا کہ سندھ میں طویل عرصے سے پیپلز پارٹی حکومت کررہی ہے لیکن افسوس سندھ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، لاڑکانہ اور نواب شاہ کے ضمنی الیکشن میں جے یو پی بھرپور حصہ لے گی زرداری اور بلاول کے مدمقابل افتخار عباسی اور مفتی عبدالنبی لانگاہ الیکشن لڑیں گے ۔
تازہ ترین