• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں مزید3ہوٹلوں کو 30ہزارروپے جرمانہ، 19کو وارننگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں مزید3 ہوٹلوں کو 30ہزار  جرمانہ،  19کو وارننگ دیدی گئی، پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے،گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی ملتان ٹیم نے ڈ پٹی ڈائریکٹر اعجاز نو از کی زیرنگرانی میں ملتا ن کے گرد نواح میں کا رروائیاں کیں،  بوسن ٹائون گلگشت میں واقع چکن کاٹیج کوایکسپائرڈ بریڈ کی موجودگی ، ہوا کے راستوں کے گندے ہونے، پکانے کے تیل کے زیادہ استعمال اور خوراک کے ڈھکے ہوئے نہ ہونے کی وجہ سے 5ہزارروپے جرمانہ کیا گیا،نیز شجاع آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2ریسٹورنٹس  کوپراسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی موجودگی، خوراک کے ڈھکے ہوئے نہ ہونے ، صفائی کے ناقص انتظامات اور برتن دھونے کی جگہ گندے ہونے کی وجہ سے پانچ ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیاگیا،مزید براں کارروائی کرتے ہوئے گلگشت میں واقع  برگر شاپ ، بسم اللہ چوک  میں واقع کریانہ سٹور،سُپر سٹور اورملک شاپ اینڈ ٹی سٹال ، گلبرگ کالونی میں واقع  ڈرنک کارنر اورملک شاپ ، شجاع آباد میں  سوئیٹس،ملک شاپ ، کنفیکشنری اینڈ سوئیٹس اور  کریانہ سٹوراور خیرپور روڈ  شجاع آبادپر واقع سوئیٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی غیر تسلی بخش ذاتی صفائی  اور حشرات کی روک تھام کے  نامناسب انتطامات کی بناء پر بہتری کے احکامات جاری کئے۔ 
تازہ ترین