• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں موسم سرد، مچھلی کےاستعمال میں کئی گنااضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں شدید سردی کی وجہ سے مچھلی کےاستعمال میں کئی گنااضافہ ہوگیاہے، ذرائع کے مطابق ملتان میں مچھلی کی طلب کے مقابلے میں رسد کم ہوتی جارہی ہے جبکہ پہلے ملتان سے دیگر شہروںمیں بھی کافی بڑی مقدار میں مچھلی جاتی رہی ہے اب ملتان شہر کی ضروریات پوری کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ ملتان کے گردونواح میں مچھلی کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ فارمی مچھلی کی رسد کافی حد تک کم ہوتی جارہی ہے فارمز میں پانڈز خالی ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے مچھلی کی قلت پیدا ہوگئی ہے،ادھرمچھلی فروشوں نے رسد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین