• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کو ہفتہ وار چھٹی نہ دینے پر کارروائی ہو گی:سی پی او

ملتان (سٹاف رپورٹر)احکامات کے باوجود پولیس اہلکاروں کو ہفتہ وار چھٹی نہ ملنے پر سی پی او ملتان احسن یونس نے نوٹس لے لیا تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان محمد احسن یونس نےپولیس کی کارکردگی کو بہتر کو بنانے کےلئے اور اہلکاروں کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ہفتہ وار تعطیل دینے کےاحکامات جاری کئے تھے ان احکامات کی روشنی میں لائن انچارج، ایس ایچ اوز سمیت ہر شعبے کے انچارج کو آئندہ ہر پولیس اہلکار کو ہفتہ وار چھٹی دینے کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی لیکن اس پرپولیس کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہاتھا ،جس پر سی پی اونے نوٹس لیتے ہوئےہر سوموار کو چھٹی کا شیڈول مرتب کر کے سی پی او دفتر بھجوانے کی ہدایت کی تھی،سی پی اوملتان نے چھٹی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر فیصلہ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو چھٹی نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،چھٹی نہ ملنے سے پولیس اہلکار شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوکر بیمار ہورہے ہیں اور مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جس کےلئے پولیس اہلکاروں کو ہرصورت چھٹی دیکر انکی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی عوام سے رویے میں بھی مثبت جھلک ممکن ہوسکے۔
تازہ ترین