• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں، تاجروں کیلئے 24گھنٹے ہمارے دروازے کھلے ہی:بریگیڈیئر حسین احمد

ملتان (سٹاف رپورٹر )ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان چوہدری طارق نیاز کی دعوت پر سٹیشن کمانڈر (پی سی بی) بریگیڈیئر حسین احمد اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر قاضی رضوان نےکینٹ بازار اور وارڈ نمبر 3 کے رہائشی علاقوں کا دور ہ کیا اس دوران شہریوں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کینٹ کی تعمیر و ترقی اور دیگر ممبران کی تجاویز کی روشنی میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں، اس ضمن میں ڈور ٹو ڈور درپیش مسائل اور معاملات کو دیکھتے آئے ہیں، شہریوں اور ٹیکس گزار تاجروں کیلئے 24گھنٹے ہمارے دروازے کھلے ہیں، عوام کی سہولیات میں اضافہ ہمارا نصب العین ہے، منتخب نمائندوں بالخصوص چوہدری طارق نیاز اور ان کے ساتھیوں کا کینٹ بورڈ کے ساتھ تعاون قابل ستائش و تحسین ہے، دورے کے دوران گھر محلہ، جامع مسجد روڈ، پان بازار، بابو محلہ، چکی والی گلی، چوڑی والی گلی اور صدر بازار کے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب اور سڑک، سیوریج سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے موقع پر خصوصی احکامات جاری کئے گئے اور ضروری ترقیاتی کاموں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی،اس دوران صدر انجمن تاجران صدر بازار چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینٹر ملتان کینٹ غضنفر ملک، کلب عابد خان، نسیم بیگ، کامران لودھی، باسط انصاری، ملک عامر اعوان، فرحان قریشی، رانا شاہد، محمد امین اعوان، شفقت، عثمان فرید، ڈاکٹر جمیل سلیمی، رانا واجد، عبدالصمد شاہ، مالک شاہ، محمد ناصر، شیخ نسیم، نعمان فرید، رانا عثمان، مبشر رئیس، جبار شاہ، محمد ثاقب، رانا مقصود، شیخ سجاد، شیخ رضوان اور دیگر تاجر و عہدیداران ہمراہ شریک تھے۔
تازہ ترین