• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راستہ روکنے پر2گروہوں میں تصادم پولیس کی بروقت کارروائی سے ٹل گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) زرعی زمین کا راستہ روکنے پر دو گروہوں میں تصادم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ٹل گیا تفصیل کے مطابق ساجد نے پولیس تھانہ مظفر آباد کو اطلاع دی تھی کہ چند لوگوں نے اس کی زرعی زمین پر ہل مارنے کےلئے راستہ روک رکھا ہے جس پر دونوں گروہوں آمنے سامنے آئے لیکن پولیس کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے تصادم ٹل گیا ،پولیس نے مو قع پر پہنچ کر زرعی زمین کا راستہ روکنے پر جگہ کا معائنہ کیا تو مخالف گروہ نے پولیس کو زرعی زمین کا راستہ کے حوالے سے عدالتی سٹے آرڈر تھما دیا جس پر پولیس نے دونوں گروہ کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تصادم سے گزیز کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین