• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ بستی ملوک اور شاہ رکن عالم کے علاقےسے3خواتین اغوا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک اور شاہ رکن عالم کے علاقےسے3خواتین کو اغواکرلیاگیا، بستی ملوک کے علاقےگلزارپوکی رہائشی صوبیہ بی بی اپنے چچا کے گھر سے واپس آرہی تھی کہ راستے میں ملزمان عرفان اور شاہد نے زبردستی اغوا کرکے لےگئے،دوسرے واقعے میں 5 فیض کی رہائشی شادی شدہ خاتون شمیم بی بی گھر پراکیلی تھی کہ ملزم سجاد ودیگر گھر میں داخل ہو گئے اور اسے زبردستی اغواکرکےلےگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے وائے بلاک کی رہائشی 17 سالہ ثنا بی بی اپنے گھر میں موجود تھی ،مصطفیٰ،سلیم شعیب اغوا کرکے ساتھ لےگئے،جس پر تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے لڑکی کی والدہ کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تازہ ترین