• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھار تی ٹی وی جرنلسٹ برکھادت کا این ڈی ٹی وی سے طویل وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) بھارت کی معروف سنیئر ٹی وی جرنلسٹ برکھادت نے این ڈی ٹی وی سے اپنی طویل وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم دو دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط وابستگی کوختم کرنے کی وجوہات کے بارے میں برکھادت کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے شعبے میں نوکری کرنے کے بجائے نئے سال کا آغاز اپنے نئے پروجیکٹ سے کرنا چاہتی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برکھادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں۔ برکھادت کو پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھی ایک معروف تجزیہ نگار کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز میں کئے ہیں۔ وہ پاکستان کے دورے پربھی آ ئی ہیں۔
تازہ ترین