• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑ دیا

 اسلام آباد، نوشہرہ (نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اور امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان  ذہنی مریض بن گئے ، سوتے جاگتے عمران خان کو سوتے جاتے نواز شریف کا خیال ستاتا ہے،خان صاحب جلسوں میں بھڑکھیں مارنے کی بجائے عدالت میں ثبوت دیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑ دیا،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے، عمران خان نے جو وعدے کئے ان پر خود کتنا عمل کیا؟ موروثی سیاست کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن پرویز خٹک کے داماد سینیٹر اور بھائی ضلعی ناظم ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کا وعدہ کیا گیا، وہ انتخاب کہاں گیا؟ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے کتنے لوگوں کو پکڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اور نگز یب نے کہاہے کہ عمران خان جلسوں میں بھڑکیں مارنے کی بجائے عدالت میں ثبوت دیں، نواز شریف سے حسد نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا ہے اس کا کوئی علاج نہیں۔ ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں بھڑکیں مارنے کی بجائے عدالت میں ثبوت دیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے حد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اور حسد کا کوئی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کا وہ سرکاری اسکول دکھائیں جہاں ان کے بچے پڑھتے ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کو سوتے جاگتے وزیراعظم کا خیال ستاتا ہے، عدالت میں مریم نواز فلیٹس کی مالک نہیں نکلی ہیں، وہ عدالت میں ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،2018میں خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔ اتوار کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑ دیا ہے۔ اوراب نیب کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کہ نیب کو میرے حوالے کیاجائے۔ تاکہ عمران خان اپنے آپ کی طرح نیب کوبھی بدنام کرسکے۔عمران خان ہمیں تبائیں کہ احتساب کمیشن نے کتنے کرپٹ لوگوں کوپکڑا ہے۔عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ ایک طرف موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کررہے ہیں دوسری طرف نوشہر ہ میں ان کے اپنے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پورا خاندان پارلیمنٹ میں موجود ہے۔عوام بیدار ہو چکے ہیں۔ 2018 میں تحریک انصاف کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں ہوگا۔ اور صوبے میں ان کوپولنگ ایجنٹس بھی نہیں ملیں گے۔ خیبرپختونخوا کے مسائل کو ہم ہی حل کریں گے۔ کیونکہ پی ٹی ائی کی تبدیلی صرف سائن بورڈوں پر نظر آتی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ پرویز خٹک موروثی سیاست کی بات کرتے ہیں جبکہ ان کاپورا خاندان پارلیمنٹ میں موجود ہے۔امیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی ایک اوروکٹ گرگئی ،2018کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے پچ کاصفا یا کرد ینگے ۔
تازہ ترین