• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں امن کیلئے الزامات نہیں بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، جنرل باجوہ

 راولپنڈی(نیوز ایجنسیز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے الزامات نہیں بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، الزامات سے امن دشمن مضبوط ہوتے ہیں۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کو ٹیلیفون کیا اور حالیہ دہشت گرد حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداددہشت گردی کےلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعاددہ کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کےلئےموثر سرحدی نظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ باقی نہیں ، دونوں ممالک کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے استفادے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنرل قمرجاوید باجوہ کے جذبات پرتشکر کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا کہ دونوں ممالک کو خطے میں امن اوراستحکام کیلئے ہرصور ت مل کر کام کرناچاہئے۔
تازہ ترین