• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک آج تک بارش کے دوران بجلی بحال رکھنے کیلئے کوئی نظام نہ بناسکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بارش کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں بند ہونے والی بجلی کو کے الیکٹرک کا عملہ مکمل بحال کرنے میں ناکام رہا اتوار کو بعض علاقوں میں اگر بجلی چوبیس اورچھتیس گھنٹے بعد بحال کی بھی گئی تو وولیٹج انتہائی کم ہونے سے لوگوں کوپریشانی رہی جبکہ متعدد علاقوں سے ایسی شکایات بھی ملیں کہ بجلی بار بار معطل ہورہی ہے صارفین نے الیکٹرک کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایاان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک آج تک بارش کے دوران بجلی بحال رکھنے کے لیے کوئی نظام نہ بناسکا تھوڑی سی بارش میں بجلی کی فراہمی بند ہوجاتی ہے جس کودس بارہ، چوبیس اور چھتیس گھنٹوں بعد بحال کیا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کوکراچی میں مکمل فری ہینڈ دیا گیا وفاقی حکومت اور صوبے کی دونوں بڑی پارٹیوں نے بھی اس کی سپورٹ کی لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک شہرسے لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکا معمولی بارش اور شدیدگرمی میں بجلی کےطویل تعطل آج بھی کراچی کے شہر یو ں کا نصیب ہے۔
تازہ ترین