• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ آج پاناما کیس کی دوبارہ سماعت کریگی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ دو روز وقفہ کے بعدآج(پیرکو) پاناما کیس کی دوبارہ سماعت کا آغاز کریگی۔ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل جاری رکھیں گے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے پہلے سے دائر درخواست میں وزیراعظم کو فریق بنانے کیلئے ایک متفرق درخواست بھی دائر کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق درخواست تیار کرلی گئی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل،جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوںکی سماعت کریگا، پیر کو موجودہ بینچ کے سامنے کیس کی مسلسل نویں مسلسل سماعت ہوگی جبکہ مجموعی طور پر یہ 18ویںسماعت ہوگی۔
تازہ ترین