• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف آج عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے

 اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) وزیراعظم نواز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے(آج) ڈیوس روانہ ہونگے ، وزیراعظم دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز سمیت اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے اور مسئلہ کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرینگے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف(آج) پیر کو سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 17 سے 20 جون تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین پروفیسر کلیوس سکواب نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ نواز شریف فورم کی سائیڈ لائن پر پاکستان میں سرمایہ کاری نئی حقیقت کے موضوع پر تقریبا 60سرکردہ کاروباری رہنمائوں کے ایک بڑے گروپ سے خطاب کریں گے۔
تازہ ترین