• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول مہنگا کرنے کیخلاف بھرپور احتجاج ہوگا، پیپلزپارٹی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ءسینیٹر سعید غنی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے، حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضا فے کے فیصلے کو واپس لے اور عوام کا مزید خون نچوڑنے کے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت پاکستانی اشیاءکے ایکسپورٹ میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بجٹ خسارا پورا کرنے اور حکومتی غیرضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لئے پٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 
تازہ ترین