• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے فی لیٹر تک اضافہ

اسلام آباد(جنگ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 77پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج بروز پیر 16 جنوری سے ہوجائےگا۔ اب ایک لیٹر پیٹرول 68 روپے 4 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 22 پیسے ہوگی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی قیمتیں 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔
تازہ ترین