• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے سلمان حیدر سمیت پانچ بلاگرز کیخلاف توہین رسالت کی درخواست پر قانونی رائے طلب کر لی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سول سوسائٹی آف پاکستان کی طرف سےفاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر سمیت پانچ بلاگرز کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کیلئےدرخواست دے دی گئی۔ درخواست سول سوسائٹی کی طرف سے محمد طاہر نے تھانہ آئ نائن اسلام آباد میں جمع کروائی جس میں زیر دفعہ 295 سی اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔ سول سوسائٹی آف پاکستان نے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ طارق اسد کو اپنا وکیل بھی مقرر کر دیا ہے۔ ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا انسپکٹر خالد محمود اعوان نے پانچ بلاگرز کے خلاف درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے پروفیسر سلمان حیدر سمیت پانچ لاپتہ بلاگرز کے خلاف توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر رپٹ درج کرلی گئی ہے، درخواست قانونی رائے لینے کیلئےلیگل برانچ کوبھیج رہے ہیں، قانونی رائے ملنے پر ایف آئی آر درج کرلی جائے گی۔ درخواست گزار کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ، شہدا فائونڈیشن کے صدر اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے وکیل بھی رہے ہیں۔
تازہ ترین