کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔ رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ مالی نظم و ضبط پیدا کرکے اندرونی اوربیرونی قرضہ جات کوکم کرے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیاجاسکے۔