• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کاپاناما لیکس کومیڈیا کا ایشو قرار دینا اعتراف جرم ہے،حسن نثار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئرتجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا پاناما لیکس کو عام آدمی کے بجائے میڈیا کا ایشو قرار دینا دراصل ان کا اعتراف جرم ہے، آنے والے چند ہفتے واضح کردیں گے کہ ملک میں بہار آنی ہے یا یہاں نہر پاناما ہی بہتی رہی گی۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ پاناما لیکس پر خواجہ آصف کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ خواجہ آصف کا پاناما لیکس کو عام آدمی کے بجائے میڈیا کا ایشو قرار دینا دراصل ان کا اعتراف جرم ہے، میڈیا میں ایشوز مریخ کے نہیں پاکستان کے ہی اٹھائے جاتے ہیں۔وزیر داخلہ کے بیان پر حسن نثار نے کہا کہ چوہدری نثارنے ایک جملے میں پورا معاشرہ بیان کردیا ہے،ہمارے معاشرے میں کوئی آدمی دیانتدار رہنا چاہے تو بھی نہیں رہ سکتا ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ حاسد قابل رحم ہوتا ہے،قابل نفرت نہیں ہوتا، حاسد اپنی حدود قائم کرلیتا ہے اسے اگر تھوڑا سا اِدھر اُدھر کردیا جائے تو اس کا حسد رشک میں بدل جاتا ہے اور رشک زیادہ خوبصورت چیز ہے۔بزنس مین سے تحفہ لینے پر اسرائیلی وزیراعظم سے پولیس کی تین گھنٹے پوچھ گچھ پر تجزیہ کرتے ہوئے ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہیں مگر اسلام کا ہم پر سایہ تک موجود نہیں ہے،یہودی اسی لئے دنیا کو ڈکٹیٹ کرواتے ہیں کیونکہ ان کا وزیراعظم چند تحائف لینے پر پولیس کے سامنے جوابدہ ہے جبکہ ہمارا وزیراعظم کہتا ہے اس کی کرپشن کے ثبوت لاؤ، آنے والے چند ہفتے واضح کردیں گے کہ ملک میں بہار آنی ہے یا یہاں نہر پاناما ہی بہتی رہی گی۔
تازہ ترین