• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم عوامی طاقت ہے، تقسیم کرنیوالے ناکام ہو نگے، خالد مقبول صدیقی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم دراصل عوامی طاقت کا نا م ہے اور اس طاقت کو تقسیم کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہو ئے اور آج بھی ناکام ہو نگے ،  مہاجروں کا شعور فیصلہ کرے گا کہ کوئی سازش یا طا قت انہیں تقسیم نہیں کر سکتی، ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہران آرٹس کونسل میں حیدرآباد کے حق پر ست بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی و ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی ، ایم این اے عبدالوسیم ، ایم پی اے ظفر کمالی ، زاہد منصو ری ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعو د محمود ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایم پی اے انجینئر راشد خلجی ، حق پر ست میئر حیدرآباد سید طیب حسین ، حق پر ست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، دلاور قریشی ایڈو وکیٹ ، رعنا انصار ، عائشہ آفتاب ، سمیت حق پر سمیت بلدیاتی نمائند ے، یوسیز چیئر منز ، وائس چیئرمنز اور کونسلر ز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم تقسیم کے مراحل سے نہیں بلکہ تجدید کے مراحل سے گزررہی ہے انہوں نے کہا کہ2017ءشروع ہو چکا ہے جو یقینا فیصلے کا سال ہے اور ہمیں متحد ہو کر مہاجر ووٹ بینک کو لوٹنے والوں کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے ۔
تازہ ترین