• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران کے شوز پالش اور کار دھلوانے کیخلاف بھارتی آرمی کے جوان اور اہلیہ کی بھوک ہڑتال

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی اہلکاروں کی جانب سے شکایات کے بعد اب ایک اور فوجی کی اہلیہ کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر افسران ان کے شوہر سےسے شوز پالش اور کار کی دھلائی کرواتے ہیں جس کے خلاف وہ اور ان کے شوہر بھوک ہڑتال پرہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی لانس نائک’’ یاگیاپراتاب سنگھ‘‘ کی اہلیہ ’’رچا سنگھ‘‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بھارتی آرمی میں ہونے والی ناانصافیوں کا پول کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے شوہر سے افسران کی جانب سے شوز پالش اور کار کی دھلائی کروائی جاتی ہے۔
تازہ ترین