• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی پارلیمنٹ روبوٹ کو ’الیکٹرونک شخصیت‘ کا درجہ دینے کے قریب

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ کی پارلیمنٹ روبوٹ کو تمام حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ ’الیکٹرونک شخصیت ‘ کا درجہ دینے کے قریب ہے اور پارلیمنٹ کی لیگل افیئرز کمیٹی جس کی ارکان نے توثیق کردی ہے کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین روبوٹس کو تمام حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ ’الیکٹرونک پرسن‘ کا اسٹیٹس دینا چاہئے ۔ تجویز کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ان روبوٹس کو ’الیکٹرونکس پرسنلٹی‘ مانا جائے گا جہاں وہ ذہانت دکھاتے ہیں ، خودکار فیصلے لیتے ہیں اور آزادانہ طور پر لوگوں سے روابط رکھتے ہیں ۔ الیکٹرونک پرسنلٹی کا موازنہ کار پور یٹ پرسن ہوڈ سے کیا جاسکتا ہے جس کے تحت کمپنی مقدمہ کرسکتی ہےیا اس پر مقدمہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین