• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر آباد میں 2زبانوں اور پچیس انگلیوں والی بچی کی پیدائش

جوہرآباد(نمائندہ جنگ)جوہرآباد کے گاؤں چن میں ایک کسان محمد افتخار کے ہاں عجیب الخلقت بیٹی نے جنم لیا ہے ‘ نومولود بچی کی دو زبانیں اور پچیس انگلیاں ہیں۔ بچی کے والد افتخار احمد نے بتایا کہ اس کی شادی ڈیڑھ سال قبل رفینہ بی بی سے ہوئی جس کے بطن سے یہ پہلی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ بچی کا نام دعا فاطمہ رکھا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ بچی نارمل ڈلیوری سے گھر میں پیدا ہوئی اس کے دائیں ہاتھ کی سات اور بائیں ہاتھ اور دونوں پاؤں کی چھ‘ چھ انگلیاں ہیں جبکہ اس کی زبانیں دو ہیں۔ اس بچی کو مقامی ہسپتال میں چیک اپ کیلئے لایا گیا جہاں اُسے داخل کر لیا گیا ہے تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تازہ ترین