• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

402بھارتی پولیس اسٹیشنز میں ٹیلی فون لائنز نہیں،188اسٹیشنز گاڑیوں سے محروم

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی’’ پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بیورو ‘‘ کے حالیہ اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ جہاں بھارت میں آئے دن جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ، خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات عام ہورہے ہیں وہیں بھارت میں 402پولیس اسٹیشن ایسے بھی ہیں جہاں ٹیلی فون لائن کی سہولت نہیں، 188اسٹیشنز میں ایک گاڑی تک نہیں جبکہ 134 اسٹیشنز ایسے ہیں جہاں ’’وائرلیس سیٹ‘‘دستیاب نہیں۔  واضح رہے کہ بھارت بھر میں 15ہزار 555پولیس اسٹیشن ہیں۔
تازہ ترین