• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این امن افواج میں ایف آئی اے اہلکاروں کی شمولیت ہیڈ کوارٹرز کی سست روی کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کی امن افواج میں ایف آئی اے اہلکاروں کی شمولیت میں ہیڈ کوارٹرز کی سست روی آڑے آ گئی،تاحال ایف آئی اے سندھ کے کسی اہلکار کی نامزدگی نہ ہو سکی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق  9 جنوری کو ہیڈ کواٹرز سے جاری کردہ مراسلہ ایف آئی اے سندھ کو 11 جنوری کی شام موصول ہوا ،ہیڈ کواٹر ز کیجانب سے درکار معیار اور قابلیت کے حامل اہلکار و افسران کی فہرست 13 جنوری کو ہیڈ کوارٹرز میں طلب کی گئی تھی۔فہرست مرتب کرنے کے لئے صرف 24 گھنٹے کے باعث کسی بھی اہلکار کی نامزدگی ممکن نہ ہو سکی۔مراسلے میں درکار معیار کے تحت کم ازکم 25 تا 55 سال عمر اور کم ازکم 5 سالہ ملازمت کے حامل اہلکار کو موزوں قرار دیا گیا تھا جبکہ بہترین انگریزی بولنے اور لکھنے کے علاوہ ہتھیاروں کے چلانے سے واقفیت بھی درکار معیار میں لازمی قرار دی گئی تھی ۔ایف آئی اے ہلکاروں کو یو این امن افواج میں شمولیت کا موقع5 سال بعد ملا تھا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے مراسلے کی روانگی میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔ 
تازہ ترین