• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں پیش ہونیوالے بل قومی اسمبلی کو ارسال کئے جاتے ہیں،ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے ترجمان نے12جنوری کو شائع ہونے والے ریمارکس کہ قومی اسمبلی نے سینٹ کی جانب سے منظورکردہ بے یارومددگار یتامٰی (بحالی وبہبود) بل کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا سے متعلق وضاحت کی۔ اتوار کو جاری کردہ بیان میں قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ سینیٹ میں پیش ہونے والے بل جو اسمبلی کو ارسال کئے جاتے ہیں ، دستور کے آرٹیکل70 کی تصریحات جس کو قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قوائد ، کے قوائد کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے کے عین مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں زیر عمل لایا جاتا ہے۔ انہوں نے دستور کے آرٹیکل کا حوالہ دیا جس میں صراحت کی گئی ہے کہ وفاقی قانون سازی کی فہرست میں کسی معاملے کے حوالے سے کوئی بل کسی بھی ایوان میں پیش کیا جاسکتا ہے ۔ اگر وہ ایوان اسے منظور کرتا ہے جس میں یہ پیش کیا گیا ہو تو اسے دوسرے ایوان کو ارسال کردیا جائے گا اور اگر اسے مسترد کیا جاتا ہے یا ایوان میں اسے پیش کرنے کے نوے یوم کے اندر منظور نہ کیا جائے تو اُ س ایوان، جس میں یہ پیش کیا گیا ہو ، کی درخواست پر مشترکہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔
تازہ ترین