• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگی،ایف سی پلاٹون کی گاڑی کو حادثہ ، 17جوان شدید زخمی

اوگی(نمائندہ جنگ)اوگی مانسہرہ روڈپر پولیو ڈیوٹی پرجانے والی ایف سی پلاٹون کی گاڑی کے حادثہ میں 17جوان شدیدزخمی ہوگئے ،تین زخمیوں کو اے ایم سی ایبٹ آبادریفرکردیاگیا،حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیر کا نسٹیبلری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اوگی سے ایف سی پلاٹون نمبر پانچ قوم مہمندکے جوان ایک پرائیویٹ بس میں آج پیرسے شروع ہونے والی پولیومہم میں سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے مانسہرہ جارہے تھے کہ جب انکی گاڑی چھٹہ متھہ کے قریب پہنچی توگاڑی بریک فیل ہونے کے سبب حادثے کاشکارہوگئی جسکے نتیجے میں نوراکبر، شرافت، حاجی گل مختیار،جمیل شاہ ،محمد شاہد، اکبرعلی، امتیاز،صدام ،ریاض، سیف اللہ ،عظمت ،فوز میر سمیت ایف سی کے سترہ جوان زخمی ہوگئے،حادثہ کی اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ اوگی اورایف سی حکام جائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمیوں کومانسہرہ ہسپتال پہنچادیاجہاں سے شدیدتین زخمی فوری طورپرایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آبادر یفر کرد ئیے۔
تازہ ترین