• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق باجوہ جمعہ کو وفاقی سیکرٹری خزانہ کا اہم عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود سرکاری ملازمت کی ساتھ سالہ عمر مکمل کر کے 19 جنوری کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ان کی جگہ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ نئے سیکرٹری وزارت خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جب طارق باجوہ ساٹھ سال کی عمر مکمل کر لیں گے تو ان کی جگہ عالمی بنک میں اعلیٰ عہدے پر تعینات پاکستان کے ماہر اقتصادیات شاہد محمود پاکستان کے نئے وفاقی سیکرٹری خزانہ بن جائیں گے شماریات ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری طارق پاشا چونکہ طارق باجوہ اور دوسرے مالیاتی شعبے کے عہدیداروں سے نسبتاً جونیئر ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قریبی معتمد ہیں اسلئے وزیر خزانہ سنیارٹی پیشہ ورانہ استعداد وغیرہ کے ضروری اصولوں پر پورا اترنے والے سینئر عہدیداروں کو اپنی ٹیم کے کلیدی عہدوں پر فائز کرینگے۔ طارق باجوہ جمعہ سے وفاقی سیکرٹری خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
تازہ ترین