• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کشتی حادثہ، ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہوگئی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں دریائے پٹنا میں ہفتے کے روز ایک کشتی ڈوبنے کے واقعے  میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی، ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق لکڑی سے بنی اس کشتی میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے، جو پتنگ بازی کے ایک میلے سے واپس آرہے تھے۔ بھارتی ریاست بہار میں پیش آنے والے اس واقعے میں فی الحال متاثرہ افراد کی درست تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق امدادی کارکنوں ورکز نے ہفتے کی شب 22 لاشیں نکالیں جب کہ مزید چار افراد کی لاشیں اتوار کی صبح ملیں۔
تازہ ترین