• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری فرقہ وارانہ ہم آہنگی کونقصان پہنچانےوالوںسے ہوشیاررہیں،میرواعظ

سرینگر  (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میرواعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت فورم نے فرقہ وارانہ اتحاد کو وقت کا ناگزیر تقاضا قرار دیتے ہوئے کشمیری مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے شر پسند عناصرسے ہوشیاررہیں جو اپنے ذاتی مفادات کےلئے روایتی فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جب پوری کشمیری قوم اپنے عظیم نصب العین کے حصول کےلئے مال وجان کی قربانیاں پیش کر رہی ہے، سرینگر میں چند قوم دشمن عناصر اور بھارتی ایجنسیاں سرگرم عمل ہوگئی ہیں جو اپنے مخصوص اور حقیر مفادات کےلئے رواں جد وجہد آزاد ی کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ کے دوران کشمیری عوام نے مال وجان کی عظیم قربانیاں پیش کی ہیں اور تحریک آزادی کے ساتھ بھر پور وابستگی، استقامت اور یکسوئی کا مظاہرہ کر تے ہوئے بے مثال قومی و ملی اتحاد کا ثبوت دیاہے جس کے تحریک مزاحمت پر دیر پا اور مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور مسئلہ کشمیر کی سیاسی اور تاریخی حیثیت عالمی سطح پر اجاگر ہوئی ہے۔
تازہ ترین