• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈوانی میں پھر آرایس ایس بول پڑی، سندھ کے بھارت کا حصہ نہ ہونے پر اظہار افسوس

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی  میں پھر آرایس ایس بول پڑی۔ ایک تقریب سے خطاب میں 89 سالہ ایڈوانی  کاکہنا تھا کہ انہیں اس بات کا افسوس رہے گا کہ سندھ جہاں وہ پیدا ہوئے،  بھارت کا حصہ نہیں رہا اور یہ کہ بھارت کراچی اور سندھ کے بغیر  ادھورا  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی جوانی کے دور میں وہ سندھ میں آر ایس ایس کے فعال کارکن ہوا کرتے تھے۔۔ ایل کے ایڈوانی نے آر ایس ایس میں خواتین کی شمولیت اور انہیں اعلیٰ عہدے دینے کی تعریف کی۔
تازہ ترین